نوازشریف کے گردوں کی تکلیف شدت اختیار کرگئی

17 Nov, 2020 | 08:02 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مریم نواز کا ٹویٹ، کہتی ہیں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی گردوں کی تکلیف شدت اختیار کرگئی، گردوں میں تکلیف کی وجہ سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے، گردوں میں تکلیف بڑھ گئی ہے،اسی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں ویڈیولنک پر شرکت نہیں کر سکے۔

مریم نوازکاکہناتھاکہ وہ میاں نوازشریف کی نمائندگی کر رہی ہیں۔انہوں نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مزیدخبریں