(سٹی 42) پنجاب حکومت نے چئیرمین پی ایچ ای سی (پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن) کی تنخواہ اور مراعات میں تبدیلی کردی، چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایم پی ون سکیل دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے تبدیل کرکے ٹینورٹریک سسٹم کے تحت تنخواہ متعین کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چئیرمین پی ایچ ای سی کی تنخواہ اور مراعات میں تبدیلی کردی، چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایم پی ون سکیل دیا گیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے اب تبدیل کرکے ٹینورٹریک سسٹم کے تحت تنخواہ متعین کردی، نئے نوٹیفکیشن کے تحت چئیرمین پی ایچ ای سی کی بنیادی تنخواہ 5 لاکھ 32 ہزار ہو گی۔
چئیرمین پی ایچ ای سی کو ماہانہ 1لاکھ 42 ہزار ہاوس رینٹ ملے گا, یوٹیلیز کی مد میں 24 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، 1300 سی سی گاڑی، ماہانہ 300 لیٹر پٹرول اور ڈرائیورملے گا، سرکاری دوروں پر قواعد کے مطابق ٹی اے ڈی اے دیا جائے گا، خاندان سمیت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے گی، چئیرمین پی ایچ ای سی کو ماہانہ 3 چھٹیوں کی اجازت ہو گی، ہر سال ایک بنیادی تنخواہ کے برابر گریجوایٹی دی جائے گی۔