ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ آبپاشی اور بورڈ آف ریونیو کے مابین سرد جنگ

محکمہ آبپاشی اور بورڈ آف ریونیو کے مابین سرد جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) محکمہ آبپاشی اور بورڈ آف ریونیو میں نہروں کے اطراف موجود زمینیں لیز پر دینے کے حوالے سے فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کی پنجاب میں نہروں کے اطراف موجود زمینیں محکمہ آبپاشی کو لیز دینے کی سفارش کی گئی تاکہ زمینوں سے اکھٹا کیا جانے والا ریونیو نہروں کی بہتری پر لگایا جا سکے، جس پر بورڈ آف ریونیو نے نہروں کے اطراف میں موجود اپنی زمینوں کو محکمہ آبپاشی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کا موقف ہے کہ ان کی اپنی لیز پالیسی موجود ہے جس کے تحت یہ زمینیں لیز پر دی جائیں گے۔

 محکمہ آبپاشی کا موقف ہے کہ ان کی بھی لیز پالیسی موجود ہے جو کہ بورڈ آف ریونیو کی معاونت سے بنائی گئی، دونوں محکموں میں نہر کے اطراف میں موجود زمینوں کی لیز کے حوالے سے جاری سرد جنگ پر محکمہ خزانہ نے فیصلہ کروا دیا، جس کے مطابق محکمہ خزانہ نے محکمہ آبپاشی کی لیز پالیسی میں تبدیلی کی ہدایات دیں ہیں۔

بورڈ آف ریونیو کی معاونت سے محکمہ آبپاشی کی لیز پالیسی میں تبدیلی کی جائیگی جس کے مطابق نہروں کے اطراف میں موجود زمینیں لیز پر دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔