ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکمے ریلوے کے قرض دار نکلے

سرکاری محکمے ریلوے کے قرض دار نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) سرکاری محکمے ریلوے لاہور ڈویژن کے کروڑوں روپے کے نادہندہ، نیشنل و پنجاب ہائی وے اور تحصیل مونسپل کمیٹیاں ریلوے پھاٹکوں کے واجبات کی مد میں لاہور ڈویژن کے 35 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔ 

سرکاری محکموں کا ریلوے لاہور ڈویژن کو کروڑوں روپے دبانے کا معاملہ، نیشنل و پنجاب ہائی وے اور تحصیل مونسپل کمیٹیاں ریلوے لاہور ڈویژن کے 35 کروڑ سے زائد روپے کی نادہندہ نکلی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے پھاٹکوں کی مد میں 35 کروڑ 80لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، تینوں محکموں نے لاہور ریلوے ڈویژن میں موجود 80 سے زائد پھاٹکوں کے بقایا جات ادا نہیں کیے۔ 

ریلوے حکام نے بقایا جات ادا نہ ہونیوالے پھاٹکوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق متعلقہ پھاٹک نیشنل و پنجاب ہائی وے اور تحصیل میونسپلٹی کی درخواست پر لاہور ڈویژن میں پھاٹک بنائے گئے تھے۔ ریلوے پھاٹک پر انتظامی امور کی مد میں سالانہ اخراجات متعلقہ محکموں کے ہی ذمے ہیں۔ 

تینوں اداروں کو بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے مسلسل مراسلے لکھے گئے ہیں۔ بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر پھاٹک بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔