پاکستان نےکورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا

17 Nov, 2020 | 05:32 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے پاکستان نےایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے اور وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی بکنگ کی تجویز دی تھی۔ 

ویکسین بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں، ایڈوانس بکنگ کیلئے دو ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں۔ نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہےپاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کر گیا، موذی وائرس 24گھنٹے کے دوران مزید 33جانیں نگل گیا، 2050  نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا وائرس کے 218 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد تک جا پہنچی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2050  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 33 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7193 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچے ہیں، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 599 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں