ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا حکم آ گیا،شادی ہالز مالکان دیوالیہ سٹپٹا اٹھے

نیا حکم آ گیا،شادی ہالز مالکان دیوالیہ سٹپٹا اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد)ان ڈور شادیوں پر پابندی کا معاملہ،شادی ہالز مالکان کا سخت ردعمل کا اظہار کردیا ۔صدر لاہور میاں الیاس نے کہا کہ وزیراعظم نے دوران تقریر شادی ہالز یا آوٹ ڈور شادیاں کرنے کی اجازت کا ذکرکیا اوراین سی او سی نے شادی ہالز پر پابندی لگادی ۔شادی ہالز مالکان کو حکومت کیوں دیوالیہ کرنے پر تلی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق:ملک میںکورونا کے پھیلائو کی وجہ سے ایک بار پھر شادی ہالز میں فنکشنز کرنے پر پابندیاں لگ گئیں ہیں ۔حکومت شادی ہالز کو بند کرانے بارے غور وخوض سے کام لے رہی ہے۔حکومت نے جہاں شادی ہالز پر پابندیاں لگائی ہے                                                                                                          وہاںصرف 300 افراد کیساتھ آوٹ ڈور ایونٹس کرنے کی اجازت دی ہے۔ شادی ہالز مالکان حکومتی فیصلے پر سٹپٹا اٹھے،شادی ہالز مالکان اس وقت سر سے پائوں تک قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ،بمشکل ابھی کاروبار شروع ہوا تھا کہ نیا حکم آ گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن میاں الیاس نے کہاکہ وزیراعظم کچھ کہتے ہیں اور این سی اوسی کچھ اور کہتی ہے ۔ میاں الیاس نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے دوران تقریر شادی ہالز یا آوٹ ڈور 300 افراد کیساتھ شادیوں کا فنکشن کی اجازت کا ذکر کیا اور بعد میں این سی او سی نے ان ڈور ایونٹس پر پابندی لگا دی ۔شادی ہالز مالکان نے کہا کہ پہلے ہی 8 ماہ سے بزنسز بند رہے ،جبکہ کروڑوں روپے واجب الادا ہیں اور شادی ہالز مالکان دیوالیہ ہونے کی جانب جارہے ہیں۔میرج ہالز ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس لاہور چیمبر میں طلب کرلیا۔