ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ سے مدد،عالمی معیار کا سسٹم نصب کرنے کی پیشکش 

برطانیہ سے مدد،عالمی معیار کا سسٹم نصب کرنے کی پیشکش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: جعلی لائسنس کیس، سی اے اے کا اکائو کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے برطانوی سی اے اے سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا ہے ، برطانوی سی اے اے نے پاکستانی پائلٹس کے امتحان اور لائسنس کے اجرا کیلئے عالمی معیار کا سسٹم نصب کرنے کی پیشکش کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق :سی اے اے کا اکائو کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے برطانوی سی اے اے سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق برطانوی سی اے اے کی پاکستانی پائلٹس کے امتحان اور لائسنس کے اجرا کیلئے عالمی معیار کا سسٹم نصب کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری نادر شفیع ڈار کا برطانوی سی اے اے سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا. اجلاس میں برطانوی سی اے اے سے پائلٹس کے امتحانات اور لائسنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سی اے اے نے برطانوی طرز کا سسٹم لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔ برطانوی ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی سی اے اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔برطانوی سی اے اے نے ایک ماہ کے اندر اندر جدید سسٹم نصب کرنے کی یقین دہانی کی ہے، پائلٹس کے امتحان کے حوالے سے مضامین اور سوالات بھی عالمی معیار کے مطابقت سے ہونگے۔برطانوی جدید سسٹم نصب ہونے سے پائلٹس کے نئے لائسنس کا اجرا بھی جلد ممکن ہوسکے گا۔برطانوی سسٹم کو اپنانے سے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز پوری دنیا کے لئے قابل قبول ہو گا۔