ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’بچوں اور خواتین کے حقوق سلب کرنے والے راہزن ہیں‘‘

 ’’بچوں اور خواتین کے حقوق سلب کرنے والے راہزن ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر:مقررین کہتے ہیں کہ بچوں اور خواتین کے حقوق سلب کرنے والے راہزن ہیں، والدین واساتذہ کی عزت سے ترقی ملتی ہے۔

بچوں کے حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کھیتریڈل چرچ ریگل چوک لاہور میں ویمن آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب ہوئی۔تقریب میں چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس ،چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،صوبائی ترجمان حکومت پنجاب روبنسن عزیز فرانسس نے شرکت کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق :بچوں کے حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سیکھیتریڈل چرچ ریگل چوک لاہور میں ویمن آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس،چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،صوبائی ترجمان حکومت پنجاب روبنسن عزیز فرانسس،علامہ اصغر عارف چشتی۔فادر گلزار فرانسس ۔ قاسم قاسمی ، روبینسس عزیز فرانسس ، صغیر عباس ورک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید یہ کہ، اس موقع پر مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پا کستان میں موجود بچوں کے تحفظ کیلئے بھی خیال رکھا جانا چاہئے ،قدیمی ادوار میں بھی خواتین اور بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا تھا۔جو لوگ حقوق کے علمبردار تھے آج بھی ان کے ناموں کو یاد رکھا جاتا ہیں۔

بشپ سبسٹین فرانسس کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی بچوں سے محبت بے انتہا ہوتی ہے، بچوں کو بھی والدین کا اسی طرح خیال رکھنا چاہیے، اور یہ بات یاد ر کھنی چاہئے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہ والدین کی محبت اور اساتذہ کی عزت کرنے کا نتیجہ ہے۔ اساتذہ کی عزت نہ کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ،تمام بچوں کو چاہیے کے استاد کی عزت کریں گے، تو ترقی ملتی چلی جائے گی۔بچے اس ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔