(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کراچی کنگز سے منفردانداز میں محبت کا اظہار کیا جس پر زندہ دلان لاہور کی عوام خاموش نہ رہ سکی جبکہ کراچی والے شنیرا کے اس اقدام کی تعریف کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرلی، سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل کراچی کنگز کی تصویر اپ لوڈ کی،سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے کمنٹس کرتے ہوئےاپنے مشورے دیئے۔کچھ نے لاہور قلندرز کی تصویر کا کہاتو کچھ کراچی کنگز کی حمایت میں اٹھے کھڑے ہوئے۔صارفین کے مابین تصویر کو لے کر دلچسپ مکالمے ہورہے ہیں۔
شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین مختلف طریقوں سے اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/NSca73eEqV
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 16, 2020
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ آج فائنل میچ کا معرکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین شام 8 نیشنل سٹیڈیم بجے کھیلاجائے گا،پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے اس آخری معرکہ کے لیے کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں پہنچیں ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کودو لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے ۔ فائنل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا اور امید ہے کہ کروڑوں مداح اس فائنل کو براہ راست دیکھیں گے۔