ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیسی دواخانے سیل کرنے کا معاملہ, ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

دیسی دواخانے سیل کرنے کا معاملہ, ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے دیسی دواخانے سیل کرنے کا معاملہ ،، لاہور ہائیکورٹ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے سی ای او کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستوں پر سماعت ۔عدالت نے ڈریپ کے سی ای او عاصم روف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
 

 تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے حکیم طارق محمود اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ دیسی دواخانہ چلاتے ہیں ۔انکی ادویات پنجاب فارمیسی کونسل سے منظور شدہ ہیں ۔دیسی دوا خانے پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ۔ پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی نے جار اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے دواخانے غیر قانونی سیل کر دیئے دواخانوں کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کو درخواست دی ،شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ۔عدالت نے انکی درخواستوں کو دادرسی کے لئے سی ای او ڈریپ کو بھجوا دیں ۔

عدالت نے پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔عدالت کے 5 مئی 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈریپ کے سی ای او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔