ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے تیور ایک بار پھر تبدیل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے تیور ایک بار پھر تبدیل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 157 ہے، شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ملک کے دوسرے شہروں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آج خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسم سرما کی پہلی بارش کے بعدشہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 157 پر پہنچ گیا۔ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 60 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے دوسرے شہروں میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی، پنجاب کے شہروں   لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانیوال اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے،اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد ہےگا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، دوسری طرف بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کاامکان ظاہر کیا گیا، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔رواں ہفتے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔بالائی علاقوں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ  پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer