ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپیکا نے اپنے اوپر بنائے جانے والے میمز شیئر کردیئے

دیپیکا نے اپنے اوپر بنائے جانے والے میمز شیئر کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:معروف بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنے اوپر بنائے جانے والے پُرمزاح میمز شیئر کردیئےمیمزمیں دیپیکا کو گاجر کا حلوہ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے دیوالی میں زیب تن کئےاس کو مٹھایوں سے تشبیہ دیتے ہوئے مزاحیہ میمز بنائیں جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنایا۔دیوالی کے موقع پر دپیکا نے لال بنارسی ساڑھی زیب تن کی جبکہ رنویر نے نارنجی کُرتا پہنا، جوری نے خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی یہ تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر پُرمزاح تبصرے کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کے لباس کو ’گاجر کا حلوہ‘ اور ’موتی چور کے لڈو‘سے تشبیہ دے ڈالی۔اداکارہ نے ایک اور میمز بھی شیئر کی جس میں ان کے لباس کا موازنہ کاجو کی کتلیوں سے کیا گیا تھا ۔اداکارہ نے اپنے لباس پر بنائی گئیں ان میمز کو شیئر کیا اور رنویر کو ٹیگ بھی کیا، ساتھ ہی دیپیکا نے ’یقیناً، کیوں نہیں ‘ لکھ کر میمز بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔اداکارہ کے میمز شیئر کرنے سے اندازہ ہوتے ہے کہ وہ بھی خود پر میمز بنائے جانے پر خوب محظوظ ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل  ہیں۔برطانوی گلوبل ڈیٹا کمپنی ’یوگوو‘ نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا۔ اس ادارے کی جانب سے کئے جانیوالے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کیلئے ووٹ کیا، اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کئے جانےوالے 20 مرد اور 20 خواتین شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 12 ویں نمبر پر شامل ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فہرست میں 16 ویں نمبر پر براجمان ہیں، لوگوں نے انہیں بھی بے حد پسند کیا ہے۔