ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی : عثمان بزدار

 لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی : عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان  بزدار نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن میں سرخرو کیا، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، گلگت  بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے۔ گلگت  بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور سابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے، چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے عوام نے بھی بے مقصد احتجاج کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے، گلگت  بلتستان کے عوام نے لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ۖکا عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و  جذبے سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، وزیر اعلیٰ آفس میں خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا، عثمان بزدار کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔ صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، ارکان اسمبلی،چیف سیکریٹری اور اعلیٰ حکام نے واک میں شرکت کی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے موقع پر واک میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے، چند سالوں سے دانستہ یا نا دانستہ طور پر مختلف ممالک میں آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کی جا رہی ہے، پاکستان نے ان گستاخانہ عناصر کی ہر سطح پر بھر پور مذمت کی اور ہم نے ان عناصر کو مؤثر جواب دینے کیلئے ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینۖ سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران حضرت محمدۖ کی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے شاندار تقریبات ہوں گی۔

 انہوں نے کہا کہ  50کروڑ کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینۖ سکالرشپ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو وظائف دئیے جائیں گے اورصوبہ بھر میں میٹرک پاس کرنے والے غریب طلبا کو مزید پڑھائی کیلئے 25 کروڑ کے سکالرشپ بھی دیئے جائیں گے۔نبی کریمۖ کی شان کو بیان کرنا کسی کے بس میں نہیں، یہ ایک عاجزانہ کاوش ہے، اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔

 

Sughra Afzal

Content Writer