رضا ربانی کا آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے اہم مطالبہ

17 Nov, 2019 | 11:07 PM

Arslan Sheikh

 ( سعود بٹ ) فیض فیسٹیول کا آخری روز، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی مختلف سیشنز میں شرکت، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طرح آصف علی زرداری بھی بیمار ہیں، ذاتی معالج کی سہولت دینی چاہیے۔

سینیٹر رضا ربانی نے الحمرا ہال میں سیشنز میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کو کھولنے کا مخالف نہیں مگر کشمیر کے موجود مسائل دیکھتے ہوئے راہداری کھولنے کا وقت تبدیل کیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجود ملکی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کو اپنا کرداد ادا کرنا پڑے گا۔ نواز شریف کی رہائی پر زیادہ بات نہیں کر رہا، میاں نواز شریف کی صحت خراب ہے جبکہ آصف علی زرداری سے ان کے ذاتی معالجین کو ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں