بدھ مت کے 70 رکنی وفد کا لاہور عجائب گھر کا دورہ

17 Nov, 2019 | 08:28 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدر نے 70 رکنی وفد کیساتھ لاہور عجائب گھر اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، وفد نے عجائب گھر میں عبادت بھی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب کورین وفد کو گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

گندھارا سوسائٹی کوریا کے وفد نے عجائب گھر میں دورہ کرتے ہوئے اپنی عبادت بھی کی جبکہ ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید نے وفد نے گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کورین گندھارا سوسائٹی کے صدر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

عجائب گھر کے ڈائریکٹر طارق محمود جاوید کا کہنا تھا کہ گندھارا تہذیب کے بہت سے نمونے عجائب گھر میں رکھے گئے ہیں جن دیکھ کر کورین وفد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورین وفد کا لاہور آنا ان کیلئے خوش آئند عمل ہے۔

کورین گندھارا سوسائٹی کے 70 رکنی وفد نے شاہی قلعہ میں شیش محل اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ انھوں مغلیہ دور کے طرز تعمیر کی تعریف کی اور خوبصورت مناظر کو کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔ 

مزیدخبریں