سڑکوں کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار

17 Nov, 2019 | 03:21 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد حسین: شہرکی 13سوکلومیٹر سڑکوں کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار، لاہورٹرانسپورٹ کمپنی اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلی پنجاب کےبس سٹاپ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے احکامات کو یکسر نظراندازکردیا، جبکہ خستہ حال بس سٹاپ کوکمائی کاذریعہ بنالیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے شہرکے بس سٹاپس کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے احکامات توصادر فرمائے لیکن لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیر اعلی کے احکامات ہوامیں اڑا دئیے۔

ایل ٹی سی نے شہرکے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس کی حالت بہتر بنانے کے بجائے کمائی کا ذریعہ بنا لیا، یہی وجہ ہےکہ شہر کے 90 فیصد بس سٹاپس بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جوشہریوں کیلئے اذیت سے کم نہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےاستعمال ہونیوالے بس سٹاپس میں سے ایک بھی ایسا نہیں جہاں ٹوائلٹ کی سہولت ہو، شہریوں نے بس سٹاپس کی حالت بہتر بنانے اور ٹوائلٹس جیسی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

شہرکی 27 ماڈل شاہراہوں میں سے 20 شاہراہوں کے بس سٹاپس بھی لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں صرف مال روڈاور جیل روڈ کے بس سٹاپس پر ہی بیٹھنے کا مناسب انتظام ہے۔

مزیدخبریں