کسسٹم حکام نے غیر ملکی مسافر کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی

17 Nov, 2019 | 02:55 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسسٹم حکام کی کارروائی، غیر ملکی مسافر کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

       تفصیلات کے مطابق کسسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ارمچی جانے والے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی مسافرچائنہ ایئرکی پروازسی  زیڈ6018 سے ارمچی جا رہا تھا۔

جوائنٹ سرچ کاونٹر پردوران چیکنگ مسافر کے سامان سے17 ہزار امریکی ڈالر،25 ہزار600  یوآن اور25 ہزار 780 انڈین روپے برآمد ہوئے۔

کسسٹم حکام نےمسافر کوبغیر کرنسی کے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد تاخیر سے فلائیٹ روانہ ہوئی۔

                    

مزیدخبریں