پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا

17 Nov, 2019 | 02:27 PM

Shazia Bashir

ععلی اکبر: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پروڈکشن آرڈر کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکرچودھری پرویز الہی کی زیر صدارت کل سےشروع ہو گا، ایجنڈا کے مطابق محکمہ جنگلات وماہی پروی سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس کی کارروائی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق کی حاضری کو یقینی بنانے کےلیےان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئےگئے ہیں۔

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باعث جیل حکام دونوں اراکین اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ لے کرآئیں گے۔

مزیدخبریں