شہزاد خان: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کو گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکائے رکھا، وعدے کے باوجود جہانزیب خان کھچی نہ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن راوی روڈ کے آفس میں گڈز ٹرانسپوٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو دوپہر بارہ بجے کا وقت دیا گیا، گڈز ٹرانسپوٹرز دوپہر تین بجے تک انتظار کرتے رہے مگر جہانزیب خان کھچی نہ پہنچے۔
جنرل سیکرٹری آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن طارق محمود سمیت دیگر عہدیدران نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے غیر سنجیدہ رویے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، طارق محمود نے کہا کہ گڈز ٹرانسپوٹرز کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرگئے ہیں مگر حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔
گڈز ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیں اوران کے مسائل حل کرائیں، بصورت دیگر گڈز ٹرانسپوٹرز ملک بھر میں ہڑتال کرکے اشیائے ضروریہ کی ترسیل بند کردیں گے۔