قومی ہاکی ٹیم کو سپانسر مل گیا

17 Nov, 2018 | 07:27 PM

Shazia Bashir

خان سعدیہ: پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے کٹ کی رونمائی کر دی گئی، پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے قومی کھیل کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی جو کٹ زیب تن کریں گے اس کی رونمائی لاہور میں کردی گئی، پشاور زلمی قومی کھیل کو سپانسر کرے گی اور یہ پیشکش صرف ورلڈ کپ تک نہیں بلکہ 2020 تک رہے گی۔

مالی مسائل حل ہوتے نظر آئے تو فیڈریشن اور ہاکی ٹیم نے بھی روایتی حریف کو ہرانے کا دعویٰ کردیا کیونکہ اب توجہ صرف کھیل پر ہوگی۔ بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم نے 21 نومبر کو روانہ ہونا ہے، پاکستان یکم دسمبر کو پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں