فیض فیسٹیول میں کتب میلے کے ساتھ کوکا کولا بک بینک کا انعقاد

17 Nov, 2018 | 06:46 PM

Shazia Bashir

شاہ رخ ندیم: فیض فیسٹول میں کتب میلے کے ساتھ کوکا کولا کی جانب سے بک بینک بھی لگایا گیا، بک بینک میں بڑی تعداد میں لوگوں نے کتابیں جمع کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق الحمرا میں جہاں فیض فیسٹول کے دوران ادب پر مختلف سیشن ہوئے وہیں کتابوں کے سٹالز بھی لگائے گئے، ایک طرف تو لوگ کتابیں خریدتے نظر آئے تو دوسری طرف کوکا کولا کی جانب سے لگائے گئے بک بینک میں کتابیں جمع کر ائی جاتی رہیں۔ کوکا کولا کے ایگزیکٹو پبلک ریلیشن آفیسر رضا نقوی نے کہا کہ بک بینک لگانے کا مقصد ہے کہ جو لوگ کتاب پڑھ کر رکھ دیتے ہیں وہ جمع کرائیں، یہ کتابیں انہیں دی جاتی ہیں جنہیں انکی ضرورت ہے۔

لوگوں نے بک بینک میں کتابیں جمع کراتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے، وہ لوگ کتابیں پڑھ سکتے ہیں جو اسے خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے۔ لوگوں نے کہا کہ سب کو چاہیے کہ وہ اپنے پاس موجود کتابیں بک بینک مٰیں جمع کرائیں تاکہ علم کو آگے پھیلایا جا سکے۔

مزیدخبریں