ریس کورس پارک میں سالانہ لبارڈ میلے کا انعقاد

17 Nov, 2018 | 06:33 PM

Arslan Sheikh

توقیر اکرم: جیلانی پارک میں لبارڈ میلے کا انعقاد، شہر بھر سے خصوصی بچوں کی شرکت، بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے اور جھولوں سے خوب محظوظ ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق جیلانی پارک میں ایک روزہ لبارڈ میلے میں شہر بھر کے سکولز این جی اوز سے سپیشل بچوں نے شرکت کی۔

میلے میں ایم این اے ملک پرویز، شائستہ پرویز ملک، لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نایب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سمیت دیگر نے شرکت کی، ایم این اے ملک پرویز کا کہنا تھا کہ یہ بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

میلے میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے اور مختلف پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے، معروف گلوکار وارث بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر بچوں کے دل جیت لیے۔ لبارڈ میلے کے انعقاد پر بچے خوش دکھائی دیئے، خصوصی بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔  

مزیدخبریں