صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کا فنی تعلیمی بورڈ کا دورہ

17 Nov, 2018 | 06:23 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کا فنی تعلیمی بورڈ کا دورہ کیا ، طلبہ، والدین اور عوام کی سہولت کے لیے ٹال فری نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے فنی تعلیمی بورڈ کا دورہ کیا، چیرمین بورڈ حاجی محمد ڈوگر نے ورکنگ اور اصلاحات کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کرپشن پر زیرو ٹالرنس کفایت شعاری او رنظم و ضبط کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا۔

صوبائی وزیر نے چیرمین بورڈ کو طلبہ، والدین اور عوام کی سہولت کے لیے ٹال فری نمبر لگانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے بورڈ کے ون ونڈو اپریشن سیل کی ورکنگ کو مزید بہتر بنائے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں