فاران یامین: میاں میر سرکار کا395 واں عرس بعد نماز عشاء مفتی محمد اقبال کی دعا کے بعد ختم ہو گیا، زائرین محکمہ اوقاف کے انتظامات سے ناخوش نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں میر سرکار کے عرس کی دو روزہ تقریبات کے اختتامی روز بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور منتیں پوری ہونے پر چڑھاوے بھی چڑھائے۔
زائرین محکمہ اوقاف کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے ناخوش نظر آئے۔ عرس کے موقع پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔