انگلینڈ لائنز کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی13 رکنی اے ٹیم کا اعلان

17 Nov, 2018 | 05:52 PM

Shazia Bashir

شہبازعلی: انگلینڈ لائنز کے خلاف چار روزہ میچ کے لئے پاکستان کی تیرہ رکنی اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درميان چار روزہ میچ اٹھارہ نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، اعلان کردہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں خرم منظور، شان مسعود، عابد علی، سعد علی، محمد سعد، سعود شکیل، محمد عرفان، احسان عادل، تاج ولی، ثمین گل، علی شفیق اور محمد اصغر شامل ہیں۔

 جبکہ محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں