شہری نے ٹریفک سگنل توڑنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

17 Nov, 2018 | 04:58 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی ساہی )سیف سٹی کیمروں کےباوجودشہری ٹریفک سگنلز توڑنے کی روش سے بازنہ آئے، ایک گاڑی کے مالک نے33بارسگنل کی خلاف کرڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہربھرمیں نوے مقامات پرای چالاننگ کا عمل شروع کیاگیاہے، جوبھی گاڑی سگنل کی خلاف ورزی کرتی ہے اسکے مالک کوای چالان بھجوایاجاتاہے اوردس روزکے اندرجمع کروانے کاوقت دیا جاتا ہے لیکن شہری جرمانے جمع کروانے میں عدم دلچسپی سامنے آئی تھی جس پرسیف سٹی کی جانب سے ٹریفک پولیس کی مددسے کریک ڈاؤن کیا ہےجس میں ایک شہری نےایک ماہ کےدوران33بارسگنل کی خلاف ورزی کی ہےجسکے مالک سے16500وصول کیاگیاہے۔

30چالان نادہندہ ٹیوٹاکرولامالک نےپکڑےجانےپر15ہزارجرمانہ اداکیااور17چالانوں کےنادہندہ ویگنارکےمالکنے85سوروپےجرمانہ اداکیا ہے جبکہ شہربھرمیں  سٹی ٹریفک پولیس نے چالان نادہندگان کےخلاف کاآپریشن کرتے ہوئےکیمروں سے ہونیوالےای چالان جمع نہ کروانےوالی20گاڑیاں پکڑی ہیں، نادہندگان نےپکڑےجانےپر200سے زائد چالانوں کی مدمیں ڈیڑھ لاکھ جرمانہ وصول کیاہے۔

ای چالان نادہندگان کی سینکڑوں گاڑیاں اور بائیکس بلیک لسٹ کی جاچکی ہیں اورچالان کی ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اوربائیکس بندرکھی جاتی ہیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری ای چالان کی زحمت سے بچنے کےلئے فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں