کویت ایئرلائن بھی شہریوں سے ہاتھ کر گئی

17 Nov, 2018 | 04:34 PM

M .SAJID .KHAN

(سعیداحمد)   کویت سے لاہور آنے والی پرواز کے یو 203 نے مسافروں کو ایئرپورٹ پر بے یارومددگار چھوڑ دیا،تین دن سے کویت ایئرپورٹ پر سو سے زائد مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   کویت سے لاہور آنے والی پرواز کے یو 203 نے مسافروں کو ایئرپورٹ پر بے یارومددگار چھوڑ دیا، کویت سے لاہور آنے والی پرواز کے یو 203  نےتین دن گزرنے کے باوجود اڑان نہ بھر ی ، مسافروں کو جمعہ کی صبح 4 بجے لاہور پہنچنا تھا مگر بغیر وجہ بتائے پرواز تین دن سے تاخیر کا شکار ہے، مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئرلائن نے بغیر کسی وجہ کے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کی جانب سے پرواز میں تاخیر کی وجہ نہیں بتائی جا رہی اور نہ ہی ہوٹل مہیا کیا جا رہا ہے،   ایئرلائن عملہ تعاون کرنے کی بجائے بداخلاقی سے پیش آرہا ہے۔

لاہور آنے والے مسافروں نے پاکستانی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی،مسافروں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کویت میں پھنسے 100 سے زائد مسافروں کو جلد لاہور لانے کےاحکامات جاری کریں۔

مزیدخبریں