جسٹس احمد رضا کےمستعفیٰ ہونےکامعاملہ ، ججز کیلئےروسٹر جاری

17 Nov, 2018 | 02:37 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ کےجسٹس احمد رضا کےمستعفیٰ ہونےکامعاملہ ، ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا،  پرنسپل سیٹ پر پیر سے 13 ڈویژن اور 33 سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدانوارالحق کی منظوری کےبعد19نومبر سےتاحکم ثانی مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججزروسٹرجاری ہوا ،ڈویژن بینچ نمبر1میں چیف جسٹس اورجسٹس ساجدمحمودسیٹھی پرمشتمل دو رکنی بینچ ہرقسم کےمقدمات کی سماعت کرےگا،ڈویژن بینچ نمبر دو میں جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس محمدوحید خان قتل اورفوجداری مقدمات کی سماعت کرےگا،ڈویژن بینچ نمبر تین میں جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس رسال حسن سید ،ڈویژن بینچ نمبر چار میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شکیل الرحمان خان شامل ہیں،ڈویژن بینچ نمبر5 میں جسٹس محمدامیربھٹی اور جسٹس شاہد مبین شامل ہیں۔

ڈویژن بینچ نمبر چھ میں جسٹس ملک شہزاداحمدخان اور جسٹس چوہدری مشتاق احمد شامل ہیں ،یہ دورکنی بینچ منشیات کیسز کی سماعت کرےگا، ڈویژن بینچ نمبر سات میں جسٹس عائشہ اےملک اورجسٹس مزمل اختر شبیر شامل ہیں، ڈویژن بینچ نمبر8 میں جسٹس شاہد وحیداورجسٹس چوہدری محمداقبال جبکہ ڈویژن بینچ نمبر نو میں جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس مسعود مرزاوقاص رؤف شامل ہیں، یہ دورکنی بینچ نیب کیسز کی سماعت کرےگا۔

ڈویژن بینچ نمبر دس میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم،،ڈویژن بینچ نمبر گیارہ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اورجسٹس محمدسرفرازڈوگر اورڈویژن بینچ نمبر بارہ میں جسٹس شاہدجمیل خان اورجسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں، ڈویژن بینچ نمبر تیرہ میں جسٹس سرداراحمد نعیم اورجسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں یہ دورکنی بینچ انسداد دہشت گردی مقدمات سمیت فوجداری کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس محمد انوارالحق سمیت ڈویژن بینچزمیں شامل تمام و دیگر ججز سنگل بینچ کی حیثیت سےبھی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

مزیدخبریں