آئی جی پنجاب نے 26 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے

17 Nov, 2018 | 10:21 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،  آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 26 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شمس الحق کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور، محمد اسلم کو ایس ڈی پی اوسمن آباد، ریاض الحق کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور، وقارالحق کو ایس ڈی پی او نولکھا محمد اقبال کو ایس ڈی پی او مظفر آباد ملتان، جاوید طاہر مجید کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان، شبیر احمد کو ایس ڈی پی او سانگلہ ہل، عاطف معراج کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور، نعمان اشعر کو ڈی ایس پی موبائل کینٹ، فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب، حیدرحسین کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح غضنفرعباس کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ، محمد جہانگیر کو ڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہور، عرفان الحق کو ایس پی ڈی پی او صدر سیالکوٹ، اطہر علی کو ایس ڈی پی اوکینٹ گوجرانوالہ، طاہر مجید خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، حافظ  محمد امتیاز کو ایس ڈی پی او سٹی گجرات، احسان اللہ کو ایس ڈی پی او مناواں لاہور، آمنہ بیگ کو ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی، محمد ندیم طارق کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔

 ناصر ضیاء کو ڈی ایس پی سکیورٹی سی پی او کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ محمد کامران کو سی پی اور پورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔عالم شیر جاوید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں