سکھ یاتری 21 نومبر کو لاہور آئیں گے، ایئرپورٹ پر سپیشل کاﺅنٹر بنانے کا حکم

17 Nov, 2018 | 09:42 AM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 21 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ایوی ایشن کو ایئر پورٹ پر سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سپیشل کاﺅنٹر بنانے کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی زیر صدارت بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس، سول ایوی ایشن کو ایئر پورٹ پر سپیشل ویلکم کاﺅنٹر، پولیس کو فل پروف سکیورٹی جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے مناسب انتظامات کی ہدا یت کی گئی۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے محکمہ پولیس کو سکھ یاتریوں کے قافلے سمیت متعلقہ اطراف میں سخت سکیورٹی کی فراہمی، متعلقہ روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ، سکھ یاتریوں کی رہائش کے بہترین انتظامات کرنے، محکمہ ٹرانسپورٹ کو سکھ یاتریوں کے لیے دی جانے والی گاڑیوں کے مینٹیننس سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور اس کے بعد اس کو ٹرانسپورٹ کا حصہ بنانے کی ہدایات کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرے۔

مزیدخبریں