کاغذ کی قیمت میں اضافہ برقرار، تاجر برادری پریشان

17 Nov, 2018 | 12:44 AM

Arslan Sheikh

شہزاد خان: کاغذ ملز مالکان کی ہٹ دھرمی برقرار، اردو بازار میں کاغذ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کا کہنا ہے کہ کاغذ ملز مالکان بچوں کو سستی کتابیں اور کاپیاں دینے کے لیے تیار نہیں اور حکومت نے بھی غفلت کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق کاغذ ملز مالکان نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا، کاغذ ملز مالکان کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں تیس فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کے خلاف تاجروں نے بھرپور احتجاج کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ ملز مالکان نہیں چاہتے کہ بچوں کو کاپیاں اور کتابیں سستے داموں مل سکیں۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے زیادہ اثرغریب طلبا پر پڑے گا۔

اردو بازار سے منسلک تاجر کہتے ہیں کہ حکومت غریب طلبا کو اگر واقعی زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتی ہے تو کاغذ کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔  

مزیدخبریں