الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض میلہ شروع

17 Nov, 2018 | 12:08 AM

Shazia Bashir

زین مدنی: معروف شاعر فیض احمد فیض کے نام سے منسوب تین روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، پہلے روزبھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے میلہ لوٹ لیا۔

  تفصیلات کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض میلہ شروع ہو گیا، فیسٹیول کے پہلے روز کی پہلی نشست " کیفی اور فیض" کے نام سے سجائی گئی جس میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت سلیمہ ہاشمی، عدیل ہاشمی اور منیزہ ہاشمی نے شرکت کی، اس نشست میں شاعر فیض احمد فیض اور کیفی سے متعلق گفتگو کی گئی، اس موقع پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے شاعر کیفی کے اشعار سنائے اور بچپن کے واقعات بھی بیان کئے۔

جاوید اختر نے اپنی نظم سنائی تو شرکاء نے دل کھول کر داد دیفیسٹیول کے پہلے روز کے اختتام پر اجوکا تھیٹر کی جانب سے ڈرامہ کالا مینڈا بھیس بھی پیش کیا گیاآخری سیشن گلوکارہ طاہرہ سید کی پرفارمنس کا تھا جس پر شائقین نے خوب پذیرائی کی۔

مزیدخبریں