قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے، آرمی چیف

17 May, 2024 | 07:45 PM

سٹی42: قومی ہاکی ٹیم کی جی ایچ کیو   کا وزٹ کیا۔  چیف آف  آرمی سٹاف جنرل  سید عاصم منیر نے قومی ٹیم کا جی ایچ کیو میں استقبال کیا۔
 قومی ہاکی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات میں صدر ہاکی فیڈریشن طارق حسین اور  دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ  ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس  کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے اپنی کارکردگی سے قوم کاسرفخرسے بلندکیاہے۔انہوں نےیقین دلایا کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کےلیےہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔
 پی ایچ ایف صدرنےٹیم سےملاقات اوربات چیت  کیلئے وقت نکالنےپرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں