ویب ڈیسک : پشاور میں لوڈ شیڈنگ کی ستائی ہوئی عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔
شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ مضافاتی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈشیدنگ سے تنگ آکر مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کرکے احتجاج شروع کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تہکال میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہے۔ مظاہرین کی جانب سے یونیورسٹی روڈ کو بند کر کے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، کہنا ہے کہ جب تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاج جاری رہے گا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں میں پانی بھی ناپید ہو چکا۔