سٹی42: روزمرہ استعمال کی اشیا کی مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی ہو گئی۔
اس ہفتے مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ صفر چھ فیصد کم ہو کر 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی ہے ۔
ادارہ شماریات نے سینسیٹو پرائس انڈیکس میں تبدیلی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔
سینسیٹِو پرائس انڈیکس میں تبدیلیوں کے مطابق اس ہفتے روزمرہ استعمال کی 20 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔ ایک ہفتے میں بیف 10 روپے 31 پیسے، مٹن 19 روپے 3 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ دال چنا 2 روپے 59 پیسے، انڈے 1 روپے 88 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔ برائلر مرغی ایک روپے فی کلو، آلو 1 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں۔
اس ہفتے کے دوران 16 اشیاء سستی ہوئیں۔ ٹماٹر 26 روپے 82 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز 27 روپے 67 پیسے لہسن 46 روپے 44 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آٹے کا بیس کلو تھیلا 72 روپے 54 پیسے سستا ہوا۔ دال مسور 3 روپے 51 پیسے، دال ماش 1 روپے 14 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
حالیہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا یعنی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔