اویس کیانی: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عطا تارڑ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے بھی وزیر ہوں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے ابتداء میں امیر مقام کو قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دیا تھا، بعدازاں وزیر اعظم نے امیر مقام سے قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان واپس لے لیا تھا ۔