10 ہزار قیدیوں کی گنجائش رکھنے والی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کوٹ لکھپت میں بنائی جائیگی

17 May, 2024 | 05:27 PM

سٹی42: ڈسٹرکٹ جیل کو گجومتہ کے بجائے کوٹ لکھپت میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جیل میں کم عمربچوں ،خواتین اور مرد قیدیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کمپلیکس بنائے جائیں گے جس کیلئے زمین کی خریداری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے۔

نئی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا مسئلہ حل ہوگیا، دس ہزار قیدیوں کی گنجائش والی ڈسٹرکٹ جیل لاہور اب کوٹ لکھپت میں بنے گی۔جیل کی تعمیر کےلئےساٹھ ایکٹر جگہ ریس کلب کے ساتھ خریدی جارہی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ زمین کی خریداری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے، کوٹ لکھپت میں نئی جیل میں10 ہزار قیدیوں کی گنجائش رکھی جائےگی۔کم عمر بچوں،خواتین اورمردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کمپلیکس تیار کئے جائیں گے۔

میاں فاروق نذیر نے مزید کہا جیل میں مرد وخواتین ملازمین کےلئے رہائش گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی، جلد زمین کی ادائیگی کرکے پی سی ون کی تیاری شروع کردی جائے گی۔

مزیدخبریں