لاہور کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں

17 May, 2024 | 05:20 PM

سٹی42: لاہور کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے علی پارک سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، راوی روڈ میں سبزی منڈی کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا  جبکہ باٹا پور میں گھر سے 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ یعقوب مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں