ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 11 میں مزید ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔
لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، جس دوران پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں ہرفرنچائزکے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی بی پشاور اورکوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پرغور کرے گا، ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔
اس موقع پر پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے، پی ایس ایل اورآئی پی ایل کے اپریل، مئی کی ایک ساتھ ونڈوز میں کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ ہوگا۔