(افشاں رضوان)نصیر آباد علی انسٹیٹیوٹ سے منسلک روڈ پسماندہ جگہ کا منظر پیش کرنے لگی، روڈ پر جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن اور بدبو پھیلانے لگے ۔
روڈ سالوں سے تباہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں نے روڈ کا رخ کرنا چھّوڑ دیا۔روڈ پر گہرئے گڑھے اور ملبے کا انبار ،علاقہ مکینوں سمیت راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی بار انتظامیہ کو روڈ کی خستہ حالی کے بارےمیں درخواست دی ۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ تباہ حال روڈ کے باعث حادثات معمول بن گے ہیں۔ کوڑا کڑکٹ اور غلاظت کے ڈھیر لگنے کے باعث مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے ۔بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، روڈ سنسان رہنے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کا بھی خطرہ رہتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ اعلی حکام مسئلے کا نوٹس لے کر روڈ کی فوری مرمت کروائیں۔