سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے  کمی

17 May, 2024 | 02:35 PM

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہو گئی ۔ 

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ  قیمت میں  600 روپے کی کمی کے بعد سونا  2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سونا2400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا  تھا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 43 ہزار روپے ،22 قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 22 ہزار 750 روپےجبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 12 ہزار 625 روپے میں فروخت ہونے لگا تھااور  10گرام تولہ چاندی کی قیمت 2710 روپےمقرر رہے۔ 

مزیدخبریں