(علی رامے،کومل اسلم)شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود،گرمی کی شدت برقرار،ماہرین نے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کر دی
ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،علاوہ ازیں21 سے27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔