آفس کے لئے جانے والی خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش گرفتار

ہ

17 May, 2024 | 09:24 AM

(علی ساہی)آفس جاتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش گرفتار،راوی روڈ کے قریب اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔
خاتون  نے الزام لگایا کہ اوباشوں نے گاڑی روک کر دروازے پر زور زور سے ہاتھ بھی مارا، خاتون نے ویمن سیفٹی ایپ کے "چیٹ فیچر" ذریعے ہراسگی کی شکایت درج کروائی۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا،خاتون کے بتائے گئے حلیے ،لوکیشن کے ذریعے ملزمان کو تلاش کیا گیا۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کروائی۔خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں