نگراں حکومت کے جاتے ہی سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا منصوبہ لٹک گیا

17 May, 2024 | 02:37 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  سابق نگران حکومت کے جاتے ہی صحت کےمنصوبے ٹھپ ہو گئے۔ لاہور میں سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ کا پروجیکٹ التوا کا شکار ہو گیا۔

" تیری یاد آئی  تیرے جانے کے بعد" ، کے مصداق پنجاب میں اب لوگ محسن نقوی کی نگراں حکومت کو یاد کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ محسن نقوی نے سینکڑوں ہسپتالوں میں تعمیرِ نو  کے جو کام ہفتوں میں مکمل کروا دیئے تھے وہی کام اب مہینوں میں بھی مکمل نہیں ہو پا رہے۔ 

 مارچ میں کام مکمل ہونا تھا ، لیکن مئی میں بھی کام جوں کا توں پڑا ہے۔ سروسز ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے آنےوالے  شہری عملاً دربدر ہو گئے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے ری ویمپنگ کیلئے جون کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

مزیدخبریں