راولپنڈی سے غائب ہونے والی بچیاں سات ماہ بعد کراچی سے مل گئیں

17 May, 2024 | 01:52 AM

سٹی42: راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والی دو بچیاں کراچی سے مل گئیں ۔کراچی سے ملنے والی  دونوں بچیوں کے اغوا کا مقدمہ  راولپنڈی کے غازی آباد تھانے میں درج ہے ۔
ویمن پولیس کی ایس ایچ او ثنا مغل نے بتایا کہ 14 مئی کو پولیس کو ایک بچی ملی تھی ، 14 سالہ بچی  آمنہ بنت امیر حمزہ  کو ایک ماسی لے کر آئی تھی۔ ماسی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچی کو  گود لینا  چاہتی ہے۔ پولیس نے بچی سے معلومات لیں تو بچی نے بتایا کہ وہ غازی آباد راولپنڈی کی رہائشی ہے۔
 راولپنڈی پولیس سے رابطہ پر معلوم ہوا کہ دو بچیوں کی اغوا کی ایف آئی آر غازی آباد تھانے میں سات ماہ پہلے درج کی گئی ہے۔

ایس ایچ او حنا مغل نے بتایا کہ  راولپنڈی سے سات ماہ پہلے لاپتہ ہونے والی  دوسری بچی کی معلومات لی گئیں  تو معلوم ہوا کہ وہ ایک پرائیویٹ شیلٹر ہوم میں ہے۔
یہ دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں۔دونوں کو ورغلا کر اغواء کیا گیا تھا۔

کراچی پولیس نے دونوں  بچیوں کو راولپنڈی پولیس کے ذریعہ ان کے والدین کے حوالے کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں