ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 12 لاکھ 54 ہزار 526 نئے ووٹر،عورتوں نے مردوں سے زیادہ ووٹ درج کروائے 

 Lahore Ne Votrs, City42, Election Commission Data, Female voters
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں نئے ووٹروں کے اندراج کے بعد کل ووٹروں کی تعداد 66 لاکھ 52 ہزار ہو گئی، مرد ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 38ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 7 لاکھ 4 ہزار 248 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کی نسبت آئندہ  الیکشن میں 12 لاکھ 54 ہزار 526 مزید ووٹرز ووٹ ڈال سکیں گے۔گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 97 ہزار 622 تھی ۔آئندہ عام انتخابات میں فہرستوں کےمطابق 66 لاکھ 52 ہزار 148 ووٹرز حق رائے استعمال کرینگے ۔
لاہور میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 35 لاکھ 50 ہزار 278 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 1 ہزار 870 ہے ۔ لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشتوں پر عام انتخابات ہونے ہیں