(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی۔گزشتہ دنوں علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈیفنس میں موجود رہائش گاہ پر رکھا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی ہے اور جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو فوری طورپرجیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔