جناح ہاوس کی جیو فینسنگ: 35 موبائل فون نمبر تحریک انصاف سے وابستہ نکل آئے

17 May, 2023 | 08:43 PM

ویب ڈیسک:  پنجاب پولیس نے جناح ہاوس توڑ پھوڑ کے کیس میں تحقیقات میں مزید پیش رفت ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق جناح ہاوس کی 9 مئی کو حملہ کے وقت وہاں موجود افراد کا سراغ  لگانے کے لئے جیو فینسنگ مکمل کر لی ہے۔ 9 مئی کی شام جناح ہاوس کے اندر  اور اطراف میں موجود   35 ایسےموبائل فونز کے نمبروں کو شناخت کر لیا ہے جو تحریک انصاف کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔  

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے 35 موبائل نمبر ٹریک کرلیے ہیں اور موبائل نمبر کالز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیو فینسنگ میں ٹریک کئے گئے فون نمبرز کے مالک حملے کے وقت کئی گھنٹے تک جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات کے پاس رہے، ان افرادکے کوائف اور گھر  کے ایڈریس سمیت تمام تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان موبائل صارفین کی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں شر پسندوں نے جناح ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور آگ لگا دی تھی۔

مزیدخبریں