ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کیوں کی؟

Twitter, Tweet, Imran Khan Deleted the Tweet, PTI, Zaman Park, Police Deployment, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نےبدھ کی شام ٹویٹر میں اپنے اکاونٹ سے ایک ٹویٹ میں پولیس کی مبینہ طور  پر زمان پارک کے اطراف نقل و حرکت کے دعوے پر مبنی ایک وڈیو فوٹیج پوسٹ کی لیکن کچھ دیر بعد نامعلوم وجہ کی بنا پر یہ ٹوویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

ٹویٹر میں یہ وڈیو کلپ شام 7 بجے پوسٹ کی تھی۔ اس وڈیو کلپ میں بہت سی پولیس موبائلیں  سڑک پر تیزی سے حرکت کرتی دکھائی دے رہی تھیں اور پولیس کے درجنوں اہلکار اسڑک پر پیدل بھی ایک ہی سمت میں تیزی سے جاتے دکھائی دے رہے تھے۔ عمران خان نے اس ٹویٹ کے اوپر لکھا تھا کہ جب میں "قوم سے خطاب"  یہ تب میرے گھر کے باہر کا منظر ہے۔

عمران خان کے یہ والی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے تک 12 ہزار ٹویٹر  اکاونٹ س کو ری ٹویٹ کر چکے تھے اور ایک لاکھ 26 ہزار اکاونٹس تک یہ ٹویٹ رسائی حاصل کر چکی تھی۔ اس کو ڈیلیٹ کئے جانے کے بعد ٹویٹر میں پاکستانی صارفین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر اس ٹویٹ میں کیا خرابی تھی کہ عمران خان کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ بعض کا کیال ہے کہ شاید پولیس کی نقل و حرکت کی یہ فوٹیج غیر متعلقہ یا پرانی ہو سکتی ہے۔