(ویب ڈیسک) میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا۔
واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا جس میں صارفین اب کسی بھی پرائیویٹ چیٹ کو پاسورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کر سکیں گے۔
واٹس ایپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کیا۔
???? privacy feature just dropped ????
— WhatsApp (@WhatsApp) May 15, 2023
With Chat Lock, now you can keep your most private and personal conversations under lock and key with a password. pic.twitter.com/NsM5NOka9A
نئے فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ “ہم آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج ہم صارفین کے لیے ‘چیٹ لاک’ کا نیا فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں۔”میٹا کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی بات چیت کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔
صارف کو اپنی کسی بھی چیٹ کو لاک کرنے کے لیے اپنے چیٹ روم میں اس شخص کی چیٹ کو ٹیپ کر کے لاک کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔